5 جولائی، 2007، 4:37 PM

چین کی فوجی قوت امریکہ کو تشویش

چین کی فوجی قوت میں مسلسل اضافےپر امریکہ کو سخت تشویش ہے

چین کی فوجی قوت میں مسلسل اضافےپر امریکہ کو سخت تشویش ہے

امریکی بحریہ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کی فوجی قوت میں مسلسل اضافے پر سخت تشویش ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کی فوجی قوت میں مسلسل اضافے اور خطے میں فوجی اتحادیوں میں توسیع پر تشویش ہے

 آسڑیلیا کے شہر سڈنی کے پورٹ کے دورے پر آئے امریکی طیارہ بردار بحر ی بیڑے یو ایس ایس کیٹی ہاک کے کمانڈر رئیر ایڈمرل ریک وارن نے کہا ہےکہ امریکہ کے چینی فوجی توسیع پسندی پر تحفظات ہیں اور چین کی فوجی قوت میں بڑے پیمانے پر اضافے پر امریکہ کو پریشانی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عالمی معیشت میں مضبوط اور مستحکم اتحادی کے طور پر چین کی ضرورت ہے

 

 

News ID 513013

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha